قومی ایئرلائن کاخسارہ 139ارب روپے تک جاپہنچا

بورڈآف ڈائریکٹرزنے کپتانوںکی ریٹامنٹ کی عمر 62سے بڑھاکا65سال کرنیکی منظوری دیدی

بورڈآف ڈائریکٹرزنے کپتانوںکی ریٹامنٹ کی عمر 62سے بڑھاکا65سال کرنیکی منظوری دیدی ۔ فوٹو: فائل

قومی ایئرلائن کاخسارہ 120 ارب روپے سے تجاوز کرکے 139ارب روپے تک پہنچ گیا ہے،پی آئی اے کے بورڈآف ڈائریکٹرکے اجلاس میں رواں سال کی پہلی ششماہی مالی نتائج کااعلان کیاگیا،بورڈ اف ڈائریکٹرزکے اجلا س میںپی آئی اے کے مالی خسارے پرتشویش کا اظہار کیا گیا اور کہا گیاکہ قومی ایئرلائن غیرضروری اخراجات میں کمی کرتے ہوئے مالی خسارہ دورکرے۔


چیئرمین پی آئی اے رائوقمر سلیمان نے اجلاس کوبتایاکہ قومی ایئرلائن کے مالی خسارے کی بنیادی وجہ طیاروں کے اسپیئرپارٹس اورروپے کی قدرمیں عدم استحکام ہے،ناقص حکمت عملی کی وجہ سے قومی ایئرلائن نے رواں سال سالانہ چھٹیاں اور عمرہ سیزن میں منافع کے بجائے نقصان اٹھایا۔بورڈ اف ڈائریکٹرکے اجلاس میں کپتانوں کی ریٹامنٹ کی حد عمر 62سال سے بڑھاکا65سال تک کرنے کی منظوری دیدی گئی۔
Load Next Story