صوبہ کمیشن میں پی پی کے حواریوں کے سوا کچھ نہیں عارفہ خالد

رانا ثنا اللہ نے پنجاب اسمبلی میں غنڈے پال رکھے ہیں، ثمینہ خاور، فرنٹ لائن میں گفتگو


Monitoring Desk August 30, 2012
رانا ثنا اللہ نے پنجاب اسمبلی میں غنڈے پال رکھے ہیں، ثمینہ خاور، فرنٹ لائن میں گفتگو

ISLAMABAD: مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی عارفہ خالد نے کہا ہے کہ اسمبلی کا ماحول خراب کرنے کی ذمے دار اپوزیشن ہے،پنجاب میں صوبہ بنانے کے لیے کمیشن بنانے والوں کی نیت صاف نظر آ رہی ہے۔ اس میں پیپلز پارٹی کے حواریوں کے سوا کوئی بھی شامل نہیں۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام فرنٹ لائن کے میزبان اسد اللہ خان سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی نے جو نئی قرارداد منظور کی ہے وہ اس سے قبل اسی اسمبلی سے نیا صوبہ بنائے جانے کے لیے منظور کی جانے والی قرارداد کیخلاف نہیں۔یہ انتظامی طور پر صوبہ بنانا چاہتے ہیں تو ہم ان کے ساتھ ہیں۔ پیپلز پارٹی کی رکن پنجاب اسمبلی ساجدہ میر نے کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کو ہماری بات سننی چاہیے تھی۔

ہم انتظامی طور پر جنوبی پنجاب کا صوبہ بنانا چاہتے ہیں۔ اس صوبے کی تحریک 30 سال سے چل رہی ہے۔ وہاں بہت زیادہ احساس محرومی ہے۔ اگر احساس محرومی کو دور نہ کیا جائے تو پھر علحیدگی پسند قوتیں جنم لیتی ہیں۔ مسلم لیگ ق کی ثمینہ خاور حیات نے کہا کہ پارلیما نی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے 9 مئی کو منظور کی جانے والی متفقہ قرارداد کیخلاف ایک نئی قرارداد منظور کی گئی ہے۔ انھوں نے شب خون مارا ہے اور آئوٹ آف ٹرن قرارداد منظور کی ہے۔ انھوں نے الزام لگایا کہ ہماری اسمبلی کو چند ایک لوگوں نے ہائی جیک کیا ہوا ہے، ان میں سر فہرست رانا ثناء اللہ ہیں ۔ انھوں نے غنڈے پال رکھے ہیں۔ انکا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے 500 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کیلیے بجٹ میں رقم مختص کی مگر بجلی کی پیدا وار اب تک شروع نہیں ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں