ایشین والی بال پاکستان کو سیمی فائنل میں بھارت سے مات
روایتی حریف کیخلاف ابتدائی گیم جیتنے والی ٹیم پھر سنبھل نہیں سکی، گروپ مقابلوں میں مسلسل 6 فتوحات رائیگاں
ایشین انڈر23 والی بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستانی ٹیم کو بھارت سے مات ہوگئی۔
پاکستان کوتیسری ایشین انڈر23 والی بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں بھارت کے ہاتھوں1-3 سے ناکامی کا سامنا رہا، موصولہ اطلاعات کے مطابق میانمارمیں جاری چیمپئن شپ میں پاکستان نے سیمی فائنل کے پہلے گیم میں25-21 سے کامیابی پائی، بھارت نے دوسرا گیم 25-16 سے جیت کرمقابلہ 1-1سے برابرکرلیا، تیسرے گیم میں اس نے 25-22 سے کامیابی سمیٹ کربرتری لی جبکہ چوتھے گیم میں25-18 سے ملنے والی جیت نے فائنل کا ٹکٹ دلا دیا۔
پاکستانی ٹیم اب تیسری پوزیشن کے لیے جاپان کیخلاف کورٹ میں اترے گی، کامیابی کی صورت میں وہ برانز میڈل کا حقدار بن جائے گی، قبل ازیں پاکستان نے ایونٹ کے گروپ مقابلوں میں مسلسل 6 فتوحات اپنے نام کی تھیں۔