سونیا گاندھی وزیر اعظم بنیں تو اپنا سر منڈوا لونگی شمسا سواراج

بی جے پی کی رہنما شسما سواراج ایک بار پھرسونیا گاندھی کے راستے کی دیوار بننے کی کوشش کر رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا


INP September 21, 2013
بی جے پی کی رہنما شسما سواراج ایک بار پھرسونیا گاندھی کے راستے کی دیوار بننے کی کوشش کر رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا۔ فوٹو : فائل

بھارتیہ جنتا پارٹی کی رہنما اورلوک سبھا میں قائد حزب اختلاف شسما سواراج نے ایک مرتبہ پھریہ اعلان کیا ہے کہ اگرکانگریس کی صدرسونیا گاندھی بھارتی وزیراعظم بنیں تووہ احتجاجاًاپنا سرمنڈوا دیں گی۔

آزادی ملنے کے بعد بھی ایک غیرملکی کومسلط کرنا ایک ارب بھارتیوں کی توہین ہوگی، جمعے کوبھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بی جے پی کی رہنما شسما سواراج ایک بار پھرسونیا گاندھی کے راستے کی دیوار بننے کی کوشش کر رہی ہیں۔

لوک سبھا میں منعقدہ تقریب میں شسمانے کہا کہ سونیا راجیو کی بیوی اوراندرا گاندھی کی بہو بن کربھارت آئی تھیں، اس ناطے وہ ہمارے لیے محبت کی جگہ ہیں۔کانگریس کی صدر کے طور پر بھی ہم ان کا احترام کرتے ہیں لیکن اگر وہ وزیراعظم بننا چاہتی ہیں توہمارا سیدھا سا جواب ہے، ''نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |