یاسرعرفات کی موت کی تحقیقات سے کوئی غرض نہیںاسرائیل

امید ہے تحقیقات سے میں تمام پہلوں پرروشنی ڈالی جائیگی،ترجمان...


Online August 30, 2012
امید ہے تحقیقات سے میں تمام پہلوں پرروشنی ڈالی جائیگی،ترجمان اسرائیلی وزارت خارجہ، فوٹو : فائل

لاہور: اسرائیلی وزیرخاجہ نے کہاہے کہ2004میں فلسطینی رہنمایاسرعرفات کی موت کی تحقیقات شروع کرنے سے اسرائیل کوکوئی غرض نہیں، اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان ییگل پالمورنے بتایاکہ اسرائیل نہیں سمجھتاکہ اس تحقیقات کااس کے ساتھ کوئی تعلق ہے اگرچہ اسرائیل کیخلاف بھرپور الزامات لگائے گئے ہیں تاہم اسرائیل امیدرکھتاہے کہ ان تحقیقات سے میں تمام پہلوں پرروشنی ڈالی جائے گی۔

فرانس کی جانب سے یاسرعرفات کی موت کی تحقیقات کرنے کافیصلہ اس وقت سامنے آیاجب یاسر عرفات کے اہلخانہ نے گزشتہ ماہ فرانس میں قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے دعوی کیاتھاکہ فلسطینی رہنماکی موت تابکارپولونیم زہرخورانی کی وجہ سے ہوئی تھی۔فلسطینیوں نے اس فیصلے کاخیرمقدم کیاتھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں