کے الیکٹرک کا کراچی میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا مشورہ

شہر کے بیشتر علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے، ترجمان کے الیکٹرک


ویب ڈیسک August 11, 2019
شہر کے بیشتر علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے، ترجمان کے الیکٹرک۔ فوٹو:فائل

شہر قائد میں شدید بارش کے باعث کے الیکٹرک نے کراچی میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا مشورہ دے ڈالا ہے۔

کے الیکٹرک نے کراچی میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا مشورہ دیا ہے، ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق شہر کے بیشتر علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے، نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہورہا ہے اور حفاظتی اقدامات کے پیش نظر کئی جگہوں پر بجلی بند کردی گئی ہے، سیلابی پانی کے باعث تکنیکی عملے کو شدید دشواری کا سامنا ہے اور بجلی کی کچھ تنصیبات سیلابی پانی سے متاثر ہیں۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق سولجر بازار اور منگھوپیر سمیت دیگر مقامات پر اندرونی نوعیت کے کرنٹ لگنے کے حادثات پیش آئے، موسیٰ لین اور کھارادر کے علاقوں میں کنڈوں اور ہینگنگ لائٹس سے کرنٹ لگنے کی رپورٹس آئیں، کنڈوں اور سیلاب کے باعث کچھ مقامات پر عارضی بجلی بند کی گئی ہے جب کہ صدر، گلشن، جوہر، ٹاور اور نارتھ کراچی کے بیشتر علاقوں میں بجلی بحال ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں