امین بلیدی30 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

سنگین وارداتوںمیں ملوث ملزم کوسخت حفاظتی انتظامات میں عدالت لایاگیا


Staff Reporter September 21, 2013
امین بلیدی کی ایک فوٹو جس میں ثانیہ ناز بھی نظرآرہی ہیں یہ فوٹو ایکسپریس نیوز کے پروگرام تکرار میں دکھائی گئی ۔ فوٹو : فائل

لاہورسے گرفتارلیاری گینگ وارکے اہم رکن کوعدالتوں میں پیش کردیا ہے اور 10روز کاجسمانی ریمانڈبھی حاصل کرلیا ہے۔

جمعے کو ٹارگٹ کلنگ، اغوابرائے تاوان سمیت دیگرمتعدد سنگین وارداتوں میں گرفتارلیاری گینگ وارکے اہم رکن امین بلیدی کاجسمانی ریمانڈحاصل کرنے کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ممتاز علی سولنگی سمیت دیگرعدالتوں میں پیش کیاتھا۔ اس موقع پرمقدمے کی تفتیشی ٹیم کے انچارج سرورکمانڈو نے عدالت کو بتایاکہ ملزم کے خلاف انتہائی سنگین مقدمات درج ہیں اور اس سے تفتیش کرکے اغوابرائے تاوان وقتل کے مقدمات میں تفتیش کرنی ہے۔



ملزم کولاہور سے گرفتارکیا گیاتھا اورلاہور کی مقامی عدالت نے 21ستمبر تک سفری ریمانڈدیا تھا۔ پولیس نے 14یوم کے جسمانی ریمانڈکی استدعاکی تھی۔ فاضل عدالت نے پولیس کی استدعاپر 30ستمبر تک جسمانی ریمانڈپر پولیس کی تحویل میں دے دیاہے۔ سماعت کے موقع پرملزم کوسخت حفاظتی انتظامات میں عدالت کے روبروپیش کیاگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |