لال مسجد کیس 2 افسروں کا مشرف سے تفتیش نہ کرنیکا فیصلہ

دونوں افسران نے آئی جی اسلام آبادپولیس کوجے آئی ٹی سے الگ ہونے کے فیصلے سے آگاہ کردیا۔

دونوں افسران نے آئی جی اسلام آبادپولیس کوجے آئی ٹی سے الگ ہونے کے فیصلے سے آگاہ کردیا۔ فوٹو:فائل

اسلام آبادپولیس کے ڈپٹی انسپکٹرجنرل خالدخٹک اورایس پی جمیل احمد ہاشمی نے سابق صدرپرویزمشرف کے خلاف لال مسجدآپریشن میںدرج مقدمے میںتفتیش کرنے سے انکارکردیا۔

دونوں افسران نے آئی جی اسلام آبادپولیس کوجے آئی ٹی سے الگ ہونے کے فیصلے سے آگاہ کردیا۔ یاد رہے کہ آئی جی اسلام آباد کی طرف سے تشکیل دی جانے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں ڈی آئی جی خالد خٹک، ایس پی جمیل احمد ہاشمی، ایس پی ساجد کیانی، ڈی ایس پی لیاقت حیات نیازی اور اے ایس آئی افتخارچٹھہ شامل تھے۔


ادھرشہدا فائونڈیشن کے ترجمان حافظ احتشام نے اپنے ردعمل میںکہاکہ قوی امکان ہے کہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے ممبران پر دبائوڈال کرانھیں تفتیش سے الگ ہونے پرمجبورکیاگیا ۔

 

Recommended Stories

Load Next Story