عید کے روز بھی کراچی کے متعدد علاقے بجلی سے محروم

متاثرہ افراد کا کے الیکٹرک ہیڈ آفس کے باہر شدید احتجاج اور نعرے بازی

متاثرہ افراد کا کے الیکٹرک ہیڈ آفس کے باہر شدید احتجاج اور نعرے بازی فوٹو:فائل

عید الاضحیٰ پر بھی کے الیکٹرک کی نااہلی کے باعث شہر قائد کے متعدد علاقے دو روز سے بجلی سے محروم ہیں۔

پنجاب کالونی، لانڈھی، قائد آباد، کورنگی، ملیر، اورنگی ٹاؤن، دادا بھائی ٹاؤن اور گلستان جوہر سمیت کراچی کے متعدد علاقوں میں 30 گھنٹوں سے بجلی معطل ہے۔


پنجاب کالونی کے مکینوں نے کے الیکٹرک ہیڈ آفس کے باہر شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے کے الیکٹرک ، وفاقی اور صوبائی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

علاقہ مکینوں نے بتایا کہ پنجاب کالونی میں 30 گھنٹوں سے بجلی معطل ہے ، اس پریشانی کے وقت کسی حکومتی یا اپوزیشن نے ساتھ نہیں دیا اور رکن صوبائی و قومی اسمبلی ووٹ لینے کے بعد سے اب تک نہیں آئے۔

علاوہ ازیں ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کے الیکٹرک کے خلاف قتل عمد کے مقدمات درج کئے جائیں اور کمپنی کے منافع کی مناسبت سے متاثرہ خاندانوں کو معاوضہ فراہم کیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے حالیہ ہلاکتوں پر کے الیکٹرک کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔
Load Next Story