اللہ کی لاٹھی چلی تو مودی کے غرور کو خاک آلود کر دے گی وزیرخارجہ 

آر ایس ایس کی سوچ دہلی پر غالب ہے اور دہلی اس کا ماتحت ہو چکا ہے، شاہ محمود قریشی

آر ایس ایس کی سوچ دہلی پر غالب ہے اور دہلی اس کا ماتحت ہو چکا ہے، شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہوتی ہے جو چلی تو مودی کے غرور کو خاک آؒلود کردے گی۔

ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مسئلہ کشمیر دوبارہ سلامتی کونسل میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سے پہلے کہ ہمارا مقدمہ سلامتی کونسل پہنچے ہماری آواز وہاں پہلے جانی چاہیے، اگر ہم ایک مٹھی نہ ہوئے تو تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی، کشمیری خاموش ہوا تو آپ کا مقدمہ سلامتی کونسل میں ردی کی ٹوکری میں چلا جائے گا۔


شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کچھ غفلت نے ہمیں دہائیوں پیچھے دھکیلا،آج آگے بڑھنے کا وقت ہے، دنیا کو پتا چلے کشمیری کیا چاہتے ہیں، جس دن مودی جنرل اسمبلی جائے ہر پاکستانی اور کشمیری جنرل اسمبلی کے باہر احتجاج کرے، عالمی برادری کو خطوط لکھے، آپ کو بھی آواز بلند کرنی ہو گی، ہر ملک کے اپنے مفادات ہیں، ہمیں اپنی لڑائی بھرپور طریقے سے لڑنی ہو گی۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان نے اپنا یوم آزادی کشمیریوں سے منسوب کر دیا ہے، دنیا بھر میں مقیم پاکستانی اور کشمیری 15 اگست کو باہر نکلیں اور یوم سیاہ منائیں، وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کا مقدمہ لڑنے اگلے ماہ نیویارک جائیں گے جب کہ پاکستان چین سے کشمیریوں کا وکالت نامہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوا، لداخ اور مقبوضہ کشمیر کو علیحدہ کرنے پر چین کو بھی اعتراضات ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان سلامتی کونسل کا ممبر نہیں لہذا چین ہمارا وکیل ہے، اقوام متحدہ کے دروازے پر دستک دیں گے، پاکستانی حکومت کشمیریوں کی ترجمانی کرے گی اور چین کی رائے سے خارجہ پالیسی مرتب کرنے میں مدد ملے گی لیکن پاکستان اور آزادکشمیر کی سیاسی قیادت ایک پیج پر ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آر ایس ایس کی سوچ دہلی پر غالب ہے اور دہلی اس کا ماتحت ہو چکا ہے، آر ایس ایس اور ہٹلر کے فلسفے میں کوئی فرق دکھائی نہیں دیتا جب کہ بھارت نے کشمیریوں پر دنیا تنگ کر دی ہے اور چدم برم نے کہا بھارت نے کشمیر پر تاریخی حماقت کی۔
Load Next Story