کراچی میں بلا تفریق کارروائی جاری رہے گی وزیر اعلیٰ سندھ

پنجاب ہمارا بڑا بھائی ہے،ہم اتفاق اوراتحادکا پیغام لیکر آئے ہیں، قائم علی شاہ


INP September 21, 2013
ملک کو دہشتگردی سے نجات دلانے کیلیے سب کوملکر کام کرنا ہوگا، لاہور میں گفتگو۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ پنجاب ہمارا بڑا بھائی ہے اورہم اتفاق اور اتحاد کا پیغام لے کرآئے ہیں۔

ملک کودہشتگردی سمیت تمام مسائل سے نجات دلانے کے لیے سب کوملکرکام کرنا ہوگا،ہم پاکستان کو مزید مضبوط بنا ئیں گے، شہرقائد کراچی میںٹارگٹ کلنگ کے خلاف بلا تفریق کارروائی جا ری رہے گی۔ وہ جمعے کو لاہور میں اپنے سیکیورٹی انچارج احسن رضاکے بیٹے کی شادی کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔



قائم علی شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک اور جمہو ریت کے لیے قربانیں دی ہیں اور ہم پا کستان کو مضبوط، خوشحال اور پرامن ملک بنانا چاہتے ہیں جس کے لیے ہم کرداراداکرتے رہیں گے اوراس کیلیے مزید اقدامات بھی کیے جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ پنجاب کوسب کوساتھ لے کرچلنا چاہیے جس سے ملک اور مضبوط ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں