یکم اکتوبرسے پٹرولیم نرخوں میں ساڑھے 3روپے لیٹراضافے کاامکان

اوگرانے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کوارسال کردی ہے.


Online September 21, 2013
اوگرانے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کوارسال کردی ہے. فوٹو: فائل

اوگرانے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کوارسال کردی ہے، یکم اکتوبرسے ساڑھے3 روپے فی لیٹراضافے کاامکان ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اوگراکی جانب سے وزارت پٹرولیم کو ارسال سمری کے مطابق پٹرول 2.35روپے، لائٹ ڈیزل 2.25، ہائی اوکٹین3روپے 50پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت میں 1.95روپے فی لیٹراضافہ تجویزکیا گیاہے۔ وزارت پٹرولیم سمری کاجائزہ لینے کے بعدوزارت خزانہ کوارسال کرے گی۔ وزارت خزانہ کی منظوری کے بعدیکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ متوقع ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |