’’حکومت کسی ریٹائرجج کو ہی چیئرمین نیب بناناچاہتی ہے‘‘

حکومت کی جانب سے جسٹس سرداررضاکانام بھی زیر بحث لایا گیاہے، ذرائع

حکومت کی جانب سے جسٹس سرداررضاکانام بھی زیر بحث لایا گیاہے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

حکومت کی جانب سے چیئرمین نیب کی تقرری کیلیے عدلیہ کے ریٹائرڈ ججزمیں سے ہی کسی جج کوچیئرمین نیب بنانے کیلیے اپوزیشن لیڈرسے رابطے کیے جارہے ہیں۔

جسٹس رحمت حسین جعفری اورجسٹس جاوید اقبال دونوں فاضل ریٹائرڈججزکوپاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت نے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اہم امورکی ذمے داریاں دی تھیں،جسٹس جاویداقبال کوایبٹ آبادکمیشن کے چیئرمین کی ذمے داری ان کی ریٹائرمنٹ کے بعدباقی رکھی گئی ۔


جبکہ جسٹس رحمت حسین جعفری کوحکومت نے 2008 میں عدلیہ بحالی سے پہلے ایکسزٹوجسٹس پروگرام کاچیئرمین بنایا تھا،حکومت کی جانب سے مارچ2009میں بحال عدلیہ میں سپریم کورٹ کے کسی ریٹائرجج کوچیئرمین نیب بنانے کیلیے نام دیے جارہے ہیں،اپوزیشن لیڈرکی جانب سے جسٹس میاں محمداجمل کادیاگیاہے جبکہ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے جسٹس سرداررضاکانام بھی زیر بحث لایا گیاہے،جسٹس میاں محمداجمل کو ریٹائر ہوئے 10 سال کا عرصہ گزرچکاہے۔

 

Recommended Stories

Load Next Story