کراچی میں مکان سے 4 بھائیوں کی لاشیں برآمد
گزشتہ رات جاں بحق بھائیوں نے دیگر 2 لوگوں کے ساتھ کھانا کھایا لیکن وہ بچ گئے، پولیس
لانڈھی کے علاقے بابر کانٹا کے قریب ایک مکان سے 4 بھائیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی میں بابر کانٹے کے قریب ایک مکان سے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں، لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ چاروں افراد بھائی ہیں اور ان کا تعلق پشین کے علاقے ملنگ آباد سے ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق موت کمرے میں جنریٹر کا دھواں بھرنے کی وجہ سے ہوئی، پوسٹ مارٹم کے بعد اصل وجہ موت کا تعین ہوسکے گا، رات گئے جاں بحق افراد سمیت دیگر 2 افراد نے ساتھ کھانا کھایا تھا، کمرے سے کچھ بچا ہوا کھانا بھی ملا ہے، بظاہر کھانے میں کوئی زہریلی چیز کے شواہد نہیں ملے، جن دیگر 2 افراد نے کھانا کھایا تھا ان کے بیانات قلمبند کرلئے ہیں۔