مودی کے ہاتھوں جمہوری بھارت قتل ہوچکا فردوس عاشق اعوان
کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہو کر رہے گا، معاون خصوصی
معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سیکولر اور جمہوری بھارت مودی کے ہاتھوں قتل ہوچکا ہے۔
ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہندوتوا کی سوچ پر کاربند مودی سرکار نے بھارتی تسلط کی پالیسی نہ ترک کی تو خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ بھارت اپنے انتہا پسندانہ رویے پر نظر ثانی کرے۔ کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے جس کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں ہی ممکن ہے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ عید الضحیٰ کے روز مسلمانوں کو ان کے مقدس تہوار منانے سے روکنا ثابت کرتا ہے کہ سیکولر اور جمہوری بھارت مودی کے ہاتھوں قتل ہوچکا ہے۔ کشمیریوں اور پاکستانیوں کی خوشیاں اور غم سانجھے ہیں۔ کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہو کر رہے گا۔
فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ کوئی جبر، کوئی ظلم، کوئی کرفیو، کوئی ہتھکڑی اور کوئی قیدخانہ کشمیریوں کو غلام نہیں بنا سکتا۔ عید کے دن کشمیریوں کو ان کی مذہبی رسومات ادا کرنے سے روکنا ثابت کرتا ہے کہ بھارت کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رہا ہے۔