ایک اور بھارتی سپراسٹار نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کو خلافِ جمہوریت قرار دے دیا

تامل سپر اسٹار کے ان خیالات کو تعریف کے ساتھ ساتھ تنقید کا سامنا بھی ہے


ویب ڈیسک August 13, 2019
وجے سیتھوپاتھی کو ان خیالات پر تعریف کے ساتھ ساتھ تنقید کا سامنا بھی ہے۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

کمل ہاسن، سنجے سوری، دیا مرزا اور زائرہ وسیم کے بعد اب تامل فلموں کے مشہور سپر اسٹار وجے سیتھوپاتھی نے بھی کشمیر کے بارے میں بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کی منسوخی کو خلافِ جمہوریت قرار دے دیا ہے جس پر انہیں تعریف کے ساتھ ساتھ تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔

وجے سیتھوپاتھی نے کچھ روز پہلے آسٹریلیا کے ایک تامل چینل ''ایس بی ایس تامل آسٹریلیا'' کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا آرٹیکل 370 کی منسوخی، جمہوریت کے خلاف ہے۔ ''کیا میں کسی اور کے معاملات میں مداخلت کرسکتا ہوں؟ کسی کے بارے میں یہ اظہار تو کیا جاسکتا ہے ہمیں اس کی پروا ہے لیکن ہم کسی پر اپنے فیصلے ٹھونس نہیں سکتے۔ اس حرکت نے مجھے افسردہ کردیا ہے،'' تامل سپر اسٹار نے کہا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: بالی ووڈ ستارے بھی کشمیریوں کے حق میں بول پڑے

واضح رہے کہ وجے سیتھوپاتھی کو گزشتہ دنوں ملبورن، آسٹریلیا میں منعقدہ انڈین فلم فیسٹیول میں ''سپر ڈیلکس'' نامی تامل فلم میں خواجہ سرا کا کردار نباہنے پر بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا ہے جبکہ شاہ رُخ خان نے بھی انہیں اپنے فلم کیریئر کا بہترین اداکار قرار دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |