شعیب اختر آج اپنی 44 ویں سالگرہ منا رہے ہیں

فاسٹ بولر شعیب اختر 13 اگست کو اپنی 44 ویں سالگرہ منا رہے ہیں

فاسٹ بولر شعیب اختر 13 اگست کو اپنی 44 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، فوٹو: فائل

کرکٹ کے میدان میں شہرت کے جھنڈے گاڑھنے والے پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر 13 اگست کو اپنی 44 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔


لہجے کے تلخ اور دماغ کے گرم مگر زبان کے سچے اور دل کے نرم شعیب اختر نے فاسٹ بولنگ سے بہت نام کمایا لیکن وہ لاتعداد تنازعات کا بھی شکار رہے جن میں خراب رویہ اور ڈرگ اسکینڈل سر فہرست ہے۔



راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے پکارے جانے کےساتھ وہ ٹائیگر بھی کہلائے جاتے ہیں جبکہ گھر والے اور دوست شیبی کہتے ہیں،دنیا کا تیز ترین فاسٹ بولر قرار پانے والے رائٹ آرم فاسٹ بولر نے یہ اعزاز 2003 کے عالمی کپ میں انگلینڈ کے خلاف پول میچ میں 161.3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ترین گیند کرا کر حاصل کیا تھا۔


اپنے کرکٹ کیرئیر کے46 ٹیسٹ میچز میں 178 وکٹیں اپنے نام کرنے والے شعیب اختر نے 12 مرتبہ اننگ میں5 وکٹیں اڑائیں جبکہ ان کی بہترین بولنگ 11 رنز کے عوض 6 وکٹیں رہیں۔


انہوں نےاپنا پہلا ٹیسٹ 1997 میں ویسٹ انڈیز اور آخری ٹیسٹ 2007 میں بھارت کے خلاف کھیلا، تنقید برداشت نہ کرنے والے پاکستان کرکٹ بورڈ نے شعیب اختر پر 2008 میں 5 سال کی پابندی عائد کی، چرب زبان فاسٹ بولر نے 2001 میں کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا۔


کرکٹ کی دیوانگی میں خالی جیب اور بھوکے پیٹ راولپنڈی سے لاہور جانے کے لیے چھپ کر بسوں کی چھتوں اور پیچھے لٹک کر سفر کرنے والے شعیب اختر نے کراچی کے علاقے لالو کھیت اور گولیمار میں ٹوٹے پوٹے کمرے میں بھی ایام گزارے، آج وہ کروڑوں کا مالک ہے تو انسانیت کی خدمت اس کے دل میں امنڈ آئی ہے اور وہ جان بچانے والی ایمبولینس میں بطور رضا کار اور ڈرائیور کام کرنے میں کوئ عار محسوس نہیں کرتا۔

Load Next Story