وزیراعظم نوازشریف آج قوم سے خطاب کریں گے

قوم سے خطاب کے دوران وزیراعظم کی جانب سے 5نکاتی یوتھ پروگرام کے اعلان کی توقع ہے۔


ویب ڈیسک September 21, 2013
وزیراعظم دہشت گردی کے خاتمے کےلئے کئے گئے حکومتی اقدامات سے قوم کو آگاہ کریں گے۔ فوٹو فائل

ISLAMABAD: وزیراعظم نوازشریف آج شام قوم سے خطاب کریں گے جس میں 5نکاتی یوتھ پروگرام کے اعلان کی توقع ہے۔

ایکپسریس نیوز کے مطابق آج رات نشر کئے جانے والے خطاب میں وزیراعظم کی جانب سے ملک کے نوجوانوں کے لئے پانچ نکاتی پروگرام کے اعلان کا امکان ہے جس میں یوتھ پروگرام کے تحت ہر سال بائیس ارب روپے خرچ کرنے کا اعلان کریں گے۔ اس کے عالوہ نوجوانوں کے لئے دس ہزار روپے انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا اعلان جبکہ پنجاب حکومت کی طرز پر ملک بھر کے طالب علموں کے لئے لیپ ٹاپ پروگرام کے اجرا کی بھی توقع ہے۔

اس کےعلاوہ وزیراعظم دہشت گردی کے خاتمے کےلئے کئے گئے حکومتی اقدامات سے قوم کو آگاہ کریں گے، ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی قوم کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار 19 اگست کو قوم سے خطاب کیا تھا جس میں انہوں نے کرپشن، دہشتگردی اور دیگر امور پر قوم کو اعتماد میں لینے کی کوشش کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں