لاہور کے شاپنگ مال میں سیلز گرل پر تشدد کرنے والی خاتون گرفتار
نجی شاپنگ مال میں سیلز گرل پر بااثر خاتون صدف طارق نے ظالمانہ تشدد کیا
لاہور فیکٹری ایریا کے علاقے میں نجی شاپنگ مال میں خاتون نے شوہر کے ساتھ مل کر سیلزگرل کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا دیا، پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے خاتون کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریاانسپکٹر فاروق اصغر اعوان کے مطابق لاہور کے نجی شاپنگ مال میں سیلز گرل پر بااثر خاتون صدف طارق کا ظالمانہ تشدد کا مقدمہ سیکورٹی آفیسر خواجہ نعمان کی درخواست پر درج کیاگیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمہ اپنے شوہر ا اور ایک لڑکی کے ساتھ نجی مال میں آئی اور ایک شاپ پر جا کرسیلز گرل اینا لیز کو لپ اسٹک دکھانے کا کہا، اسی اثنا میں سیلز گرل اور خاتون کے درمیان تکرار ہوگئی ، خاتون نے سیلز گرل کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، سیلز گرل کو دھکے دئیے اور سر کے بال پکڑ کر زمین پر دے مار اور بالوں سے پکڑ کر گھیسٹا ۔
ایف آئی آرمیں کہا گیا ہے کہ سیلز گرل کو بچانے آنے والی دیگر سیلز گرلز پر بھی خاتون نے تشدد کیا، سیکورٹی اہلکار افشاں ، روزینہ اور مصباح کو بھی تشدد سے منع کرنے پر مارا پیٹا گیا، ، خاتون نے پیپر کٹر سے سیکورٹی سپروائزر پر بھی حملہ کیا جس سے اس کی انگلی زخمی ہوئی، خاتون کے ساتھ تشدد کی کارروائی میں اسکا شوہر حمزہ بھی شامل تھا۔
انسپکٹر فاروق اصغر اعوان کے مطابق پولیس نے دھمکیاں دینے اور تشدد کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر تے ہوئے ملزمہ صدف طارق کو حراست میں لے لیا ہے خاتون سے قانون کے مطابق تفتیش کی جا رہی ہے۔