چیئرمین نیب تقرری وزیراعظم اور خورشید شاہ کی ملاقات بے نتیجہ ختم

ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان جسٹس (ر) میاں محمد اجمل کے نام پر اتفاق نہیں ہوسکا۔


ویب ڈیسک September 21, 2013
ملاقات میں نواز شریف کی جانب سے چیئرمین نیب کیلئے لاہور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس چوہدری اعجاز احمد کا ایک اور نام اپوزیشن لیڈر کو دیا گیا۔ فوٹو: فائل

چیئرمین نیب کی تقرری کے لئے وزیراعظم نواز شریف اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کے درمیان ہونے والی ملاقات بے نتیجہ ختم ہوگئی ہے۔

وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ اور وزیر اعظم نواز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اپوزیشن کی جانب سے گزشتہ روز چیئرمین نیب کے لئے جسٹس (ر) میاں محمد اجمل کے پیش کئے گئے نام پر مشاورت کی گئی تاہم ان کے نام پر دونوں رہنماؤں میں اتفاق نہیں ہوسکا، اس دوران وزیر اعظم نے کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس ریٹائرڈ چوہدری اعجاز احمد کا نام تجویز کیا گیا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ چیئرمین نیب کی تقرری اہم فیصلہ ہے کوئی گڈا گڈی کا کھیل نہیں، تاہم وزیر اعظم سے ہونے والی آج کی ملاقات انتہائی مثبت رہی، وہ سمجھتے ہیں کہ جو چیزیں مہنیوں میں نہیں ہوئیں وہ شاید اگلے دو تین روز میں طے ہوجائیں، ان کی کوشش ہے کہ وزیر اعظم کے دورہ امریکا سے قبل چیئرمین نیب کے لئے کسی نام پر اتفاق ہوجائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں