پاکستانی جوڈیشل کمیشن اور سندھ طاس کمیشن بھارت روانہ ہوگیا

جوڈیشل کمیشن بھارت میں ممبئی حملوں کے حوالے سے معلومات حاصل کرے گا اور وہاں پر موجود لوگوں سے تحقیقات کی جائیں گی۔


ویب ڈیسک September 21, 2013
جوڈیشل کمیشن بھارت میں ممبئی حملوں کے حوالے سے معلومات حاصل کرے گا اور وہاں پر موجود لوگوں سے تحقیقات کی جائیں گی۔ فوٹو فائل

ممبئی حملوں کی تحقیقات کے لیے 7 رکنی جوڈیشل کمیشن اور سندھ طاس کمیشن کا 6 رکنی پاکستانی وفد واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ ہو گیا۔

ممبئی حملوں کے تحقیقاتی جوڈیشل کمیشن میں جوڈیشل آفیسر، لاء افسران اور دیگر حکام شامل ہیں، کمیشن بھارت میں ممبئی حملوں کے حوالے سے معلومات حاصل کرے گا اور وہاں پر موجود لوگوں سے تحقیقات کی جائیں گی، پاکستانی انڈس واٹر کمیشن کا 6 رکنی وفد مرزا آصف بیگ کی سربراہی میں بھارت روانہ ہو گیا ہے، واہگہ بارڈر سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرزا آصف بیگ کا کہنا تھا کہ بھارت کوئی بھی ڈیم پاکستان کو اطلاع دئیے بغیر تعمیر نہیں بناتا لیکن بھارت دریائے چناب پر 4 ڈیم بنا رہا ہے جس پر پاکستان نے اعتراض اٹھایا ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمارے اعتراضات قبول نہ کئے تو معاملہ غیر جانبدار مبصر کے پاس لے کر جائیں گے۔

واضح رہے کہ کمیشن کو پہلے 11 ستمبر کو بھارت روانہ ہونا تھا تاہم بھارت میں ہندو دیوتا مہاراج گنیش کے تہوار پر سالانہ چھٹیوں کے باعث کمیشن کا دورہ منسوخ کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں