
ایکسپریس نیوز کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی شناخت ختم کرنے پر جہاں دنیا بھر میں بھارت کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے وہیں خود بھارت کے اندر بھی نئی تحریکوں نے جنم لے لیا ہے۔ اس کشیدہ صورتحال اور مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارت نے جعلی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا ہے تاکہ ایک ڈرامہ کرکے کم از کم بھارتیوں کی حمایت حاصل کرسکے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے اپنے زیرِ قبضہ علاقے میں پاکستانی جھنڈے کے ساتھ فرضی چوکی تیار کرلی ہے اور ایل او سی کی اپنی ہی حدود میں جعلی کارروائی کر کے اسے سرحد پار سے پاک فوج کی جانب سے آپریشن کا نام دیا جائے گا تاہم بھارتی فوج کی اپنے علاقے میں پاک فوج سے جعلی جھڑپ کی منصوبہ بندی بے نقاب ہوگئی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔