بھارتی ارکان پارلیمنٹ كا وفد 3 روزہ دورے کے بعد واپس وطن روانہ
كچھ طاقتیں پاک بھارت امن كا فروغ نہیں چاہتیں، سربراہ بھارتی ارکان پارلیمنٹ مانی شنکر
بھارتی ارکان پارلیمنٹ كا 13 ركنی وفد پاكستان كا 3 روزہ دورہ كرنے كے بعد واہگہ كے راستے واپس وطن روانہ ہوگیا ہے۔
بھارت روانگی سے قبل واہگہ بارڈر پر میڈیا سے بات كرتے ہوئے بھارتی پارلیمانی وفد كے سربراہ مانی شنكر نے كہا كہ ہم امن، دوستی اور محبت كا پیغام لے كر پاکستان آئے تھے اور یہی پیغام لے کر واپس جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی پارلیمنٹیرینز سے ملاقات میں دونوں ممالک کے مشترکہ مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، كچھ طاقتیں پاک بھارت امن كا فروغ نہیں چاہتیں اور پاک بھارت وزرائے اعظم كے درمیان ملاقات میں یہی طاقتیں ركاوٹیں پیدا کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی ارکان پارلیمنٹ کا وفد 18 ستمبر کو پاکستان آیا تھا۔