ملکی دفاع کے لئے پاک فوج کی قربانیاں تاریخ کا سنہرا باب ہیں آرمی چیف

ملكی دفاع كے لئے پاک فوج كسی بھی قربانی سے دریغ نہیں كرے گی، آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی


Online September 21, 2013
پاک فوج كا درپیش مسائل اور دہشت گردی كے خلاف جذبہ قابل ستائش ہے، آرمی چیف فوٹو: فائل

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز كیانی نے كہا ہے كہ ملكی دفاع كے لئے پاک فوج كی قربانیاں تاریخ كا سنہرا باب ہیں۔

جنرل اشفاق پرویز كیانی نے سوات كا دورہ كیا اور سوات كے نواحی علاقے خوازہ خیلہ میں افسروں اور جوانوں سے ملاقاتیں كیں، اس موقع پر جنرل كیانی نے فوجی جوانوں کے پختہ عزائم کو سراہتے ہوئے كہا كہ پاک فوج كا درپیش مسائل اور دہشت گردی كے خلاف جذبہ قابل ستائش ہے اور قوم كو جوانوں كی جرات اور بہادری پر فخر ہے۔ انہوں نے كہا كہ ملكی دفاع كے لئے پاک فوج كسی بھی قربانی سے دریغ نہیں كرے گی۔

آرمی چیف نے چند روز قبل اپر دیر میں دہشت گردوں کے بارودی سرنگ کے حملے میں شہید ہونے والے میجر جنرل ثنا اللہ سمیت دیگر شہدا كے ایصال ثواب كے لئے دعائے مغفرت بھی كی اور شہدا كی قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش كیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں