عدالت کا دہری شہریت کیس میں سابق صوبائی وزیر رانا آصف کی گرفتاری کا حکم

عدالت نے رانا آصف کو پیش ہونے کا حم دیا تھا لیکن وہ عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوئے

پولیس رانا آصف کو گرفتار کر کے 5 اکتوبر تک پیش کرے، عدالت کا حکم فوٹو: فائل

عدالت نے دہری شہریت کیس میں سابق صوبائی وزیر رانا آصف کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔


لاہور کی سیشن عدالت نے دہری شہریت کیس میں سابق صوبائی وزیر رانا آصف کو طلب کیا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے ان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ ان کو گرفتار کرکے 5 اکتوبر تک عدالت میں پیش کیا جائے۔

واضح رہے کہ رانا آصف پر دہری شہریت رکھتے ہوئے الیکشن لڑنے کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا تھا جس میں ان کی دہری شہریت ثابت ہوگئی تھی۔
Load Next Story