کالعدم تحریک طالبان نے لورالائی سے اغوا کئے جانے والے 3 ڈاکٹروں کو رہا کردیا

کالعدم تحریک طالبان نے تینوں ڈاکٹرز کو بغیر کسی شرط کے رہا کیا ہے، بنوں انتظامیہ


ویب ڈیسک September 21, 2013
کالعدم تحریک طالبان نے تینوں ڈاکٹرز کو رواں سال 11 جون کو لورالائی سے اغوا کرلیا تھا، فوٹو: فائل

کالعدم تحریک طالبان نے بلوچستان کے ضلع لورالائی سے اغوا کئے جانے والے 3 ڈاکٹروں کو رہا کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کالعدم تحریک طالبان نے کوئٹہ سے اغوا کئے گئے ڈاکٹر نصراللہ، ڈاکٹر انورشبوزئی، ڈاکٹر ایاز احمد کو بغیر کسی شرط کے بنوں انتظامیہ کے حوالے کردیا۔ تحصیل دار اخلاق احمد کا کہنا ہے کہ تینوں ڈاکٹرز کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور طالبان نے قید کے دوران انہیں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔

واضح رہے کہ تینوں ڈاکٹروں کو رواں سال 11 جون کو لورالائی سے نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا تھا تاہم بعد میں اغوا کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان نے قبول کی تھی، تینوں ڈاکٹروں کے اغوا کے خلاف کوئٹہ کے ڈاکٹرز نے گزشتہ 3 ماہ سے احتجاجی کیمپ بھی لگایا ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |