ایک کلومیٹر طویل سبز ہلالی پرچم کی رونمائی

یہ دنیا کا سب سے بڑا پرچم ہے جس کا مقصد قبائل کی طرف سے حب الوطنی کا اظہار ہے، شاکر آفریدی


Numainda Express August 14, 2019
یہ دنیا کا سب سے بڑا پرچم ہوگا جس کامقصد قبائل کی طرف سے حب الوطنی کا اظہارہے، شاکر آفریدی ۔ فوٹو: فائل

ضلع خیبر میں دنیا کے سب سے بڑے سبز ہلالی پرچم کی تقریب رونمائی ہوئی، ہزاروں افراد نے پرچم تھام کر پاک افغان شاہراہ تکیہ کے مقام سے طور خم بارڈر تک مارچ شروع کیا۔

تحصیل لنڈی کوتل میں یوم آزادی کی مناسبت سے دنیا کے سب سے بڑے سبز ہلالی پرچم کی تقریب رونمائی ہوئی، پرچم تیار کرنے والے لنڈی کوتل کے سماجی کارکن شاکر آفریدی نے افتتاح کیا، شاکر آفریدی کے مطابق پرچم گزشتہ ایک ماہ کے عرصے میں تیار کیا گیا ہے جس کی لمبائی 3 ہزار 350 فٹ اور چوڑائی 35 فٹ ہے۔

23 من وزنی پرچم کا رقبہ 1 لاکھ 24 ہزار مربع فٹ ہے، 10 ہزار رضاکاروں نے سبز ہلالی پرچم کو تھام کر سلطان خیل مارکیٹ سے مارچ کرکے 13 کلو میٹر فاصلہ طے کرکے پاک افغان سرحد طورخم کی طرف روانہ ہوئے، ہزاروں قبائل نے پرچم مارچ میں حصہ لیا، جگہ جگہ پرچم مارچ کا استقبال کیا گیا اور درہ خیبر کے سنگلاخ پہاڑ پاکستان زندباد کے فلگ شگاف نعروں سے گونجتے رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں