جہاں قانون کی بالادستی نہیں ہوگی وہاں دشمن طاقتور ہوں گےچیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

ہم اپنے گھر کو درست کریں گے تو ملک ٹھیک ہوگا، جسٹس اطہر من اللہ


ویب ڈیسک August 14, 2019
ملک کی بقاء کیلئے فوج، پولیس اور عوام نے ہزاروں جانوں کی قربانی دی،جسٹس اطہر من اللہ

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ جس ملک میں قانون کی بالادستی نہیں ہوگی وہاں دشمن طاقتور ہوں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کے دوران جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو غلامی سے نجات دلانے والے قائد بھی ایک عظیم قانون دان تھے۔ جس ملک میں قانون کی بالادستی نہیں ہوگی وہاں دشمن طاقتور ہوں گے۔

جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ ملک کی بقاء کے لئے فوج، پولیس اور عوام نے ہزاروں جانوں کی قربانی دی، اب ہمیں اپنے اپنے گھر کو درست کرنے کی ضرورت ہے، آج ہمیں ماتحت عدلیہ پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے، ہمیں عدلیہ میں اصلاحات اور تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں