یوم آزادی کے موقع پر شوبز ستاروں کے مداحوں کیلیے پیغامات
اے اللہ ہمارے پیارے وطن پاکستان کی ہمیشہ حفاظت فرما کیوں کہ یہ ہمارا گھر اور ہمارا فخر ہے، ہمایوں سعید
ملکی شوبز ستاروں نے سوشل میڈیا پر جشن آزادی کے موقع پر مداحوں کے لیے پیغامات بھیجے اور تصاویر شیئر کیں۔
ملک بھر سمیت دنیا بھر میں موجود پاکستانی یوم آزادی انتہائی جوش وجذبے سے منارہے ہیں اور اس سوشل میڈیا کے ذریعے وطن عزیز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کررہے ہیں ، ایسے میں ملکی شوبز ستاروں نے بھی ٹوئٹر اور انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کے لیے پیغامات بھیجے۔
پاکستان کے سپر اسٹار شان شاہد نے ٹوئٹر پر مداحوں کو جشن آزادی کی مبارک باد دی اور ساتھ ہی ایک عہد کیا کہ وہ وطن کی خاطر کسی قسم کی قربانی دینے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور ہر صورت اپنے ملک کی حفاظت کریں گے اور آئیں اس دن پر سب ایک ہوجائیں۔
لالی ووڈ کی سپر اسٹار ماہرہ خان نے بھی مداحوں کو اس کی مناسبت سے مبارکباد دی اور ٹوئٹر پر 'سوہنی دھرتی، اللہ رکھے ، قدم قدم آباد تجھے' لکھ کر شیئر کیا۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B1HpqB1pgbV/"]
پاکستان کے ایک اور نامور ستارے ہمایوں سعید نے انسٹاگرام پر قومی پرچم شیئر کرتے ہوئے دعا لکھی کہ ' اے اللہ ہمارے پیارے وطن پاکستان کی ہمیشہ حفاظت فرما کیوں کہ یہ ہمارا گھر اور ہمارا فخر ہے۔