وزیر خارجہ کا روسی ہم منصب کو فونمقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ

روس صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، روسی وزیرخارجہ


ویب ڈیسک August 14, 2019
روس صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے،روسی وزیرخارجہ، فوٹو: فائل

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے مقبوضہ جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےروسی ہم منصب کوٹیلی فون کیا، وزیرخارجہ نے بھارتی حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے آزاد کشمیر کی طرف آنکھ اٹھا کردیکھا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، وزیراعظم

ترجمان کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے روسی وزیرخارجہ کو مقبوضہ جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر سے متعلق بھارتی اقدامات اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہیں جب کہ بھارتی اقدامات سے امن و سلامتی کے لئے سنگین خطرات لاحق ہیں۔

ترجمان کے مطابق اس موقع پر روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ روس صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، روسی وزیرخارجہ نے پرامن طریقے سے مذاکرات کے ذریعے تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کی اہمیت پر زوردیا جب کہ دونوں رہنماوٴں نے خطے میں امن اور استحکام کے لئے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں