عراق میں پولیس کیمپ پرخودکش حملہ 4پولیس اہلکارہلاک متعدد زخمی

سیکیورٹی اہلکاروں کی وردی میں ملبوس خودکش حملہ آوروں نے بائی جی کی پولیس کیمپ پر صبح سویرے حملہ کیا


AFP September 21, 2013
ایک خود کش حملہ آور کو پولیس نے ہلاک کر دیا جبکہ دیگر حملہ آوروں نے خود کو پولیس کیمپ کے اڑا لیا، فوٹو؛ فائل

عراق کے داارلحکومت کے شمال میں پولیس کیمپ پر کئے جانے والے خودکش حملے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔


غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں کی وردی میں ملبوس خود کش حملہ آوروں نے بغداد کے شمالی علاقے بائی جی کے پولیس کیمپ پرحملہ کردیا ، ایک خود کش حملہ آور کو پولیس نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا جبکہ دیگر خود کش حملہ آور اپنے آپ کو پولیس کیمپ کے اندر اڑا نے میں کامیاب ہو گئے، حکام کے مطابق جس وقت پولیس کیمپ پر حملہ کیا گیا اس وقت کیمپ میں پولیس اہلکاروں کی تعداد کم تھی جس کے باعث جانی نقصان کم ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں