این اے 258 میں پولنگ کابھانڈاپھوٹ گیا 32ہزار685 میں سے 2ہزار475 ووٹ ہی درست نکلے

1400ووٹرز نے دو مرتبہ ووٹ ڈالے جبکہ صالح نامی شخص نے 8 ووٹ بھگتائے جبکہ فیضان نے خواتین کے 8 ووٹ ڈالے۔


ویب ڈیسک September 21, 2013
18 پولنگ اسٹیشنز پر ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد کاؤنٹر فائل سے کم تھی جبکہ 15 پولنگ اسٹیشن پر تعداد کاؤنٹر فائل سے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔ فوٹو: فائل

نادرانے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 258 پر پولنگ کے دوران بوگس ووٹ ڈالے جانے کا بھانڈا پھوڑدیا جس کے تحت 33 پولنگ اسٹیشنز پر ڈالے گئے 32 ہزار سے زائد ووٹوں میں سے صرف دو ہزار 400 ووٹ ہی درست نکلے جبکہ ایک ہزار400 ووٹرز نے دو مرتبہ ووٹ ڈالا۔

کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 258 کے 33 پولنگ اسٹیشنز پر ڈالے گئے ووٹوں کی انگوٹھوں کے نشانات کے ژریعے تصدیق کی رپورٹ الیکشن ٹریبونل کوموصول ہوگئی ہے جس کے مطابق ان پولنگ اسٹیشنز پر کل 32 ہزار 6 سو 85 ووٹ کاسٹ ہوئے، جن میں سے صرف 2ہزار 475 ووٹوں ہی درست تھے، 32 ہزار 432 ووٹوں پر الیکشن کمیشن سے منظورشدہ سیاہی استعمال نہیں ہوئی، 18 پولنگ اسٹیشنز پر ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد کاؤنٹر فائل سے کم تھی جبکہ 15 پولنگ اسٹیشن پر تعداد کاؤنٹر فائل سے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ چودہ سو ووٹرز نے دو مرتبہ ووٹ ڈالے جبکہ تریپن ووٹ قابل تصدیق نہیں تھے۔ صالح نامی ایک شخص نے 8 ووٹ بھگتائے جبکہ فیضان نامی ایک شخص نے خواتین کے 8 ووٹ ڈالے۔ 4 ہزار 680 ووٹ ایسے ہیں جن کی شناخت نہیں ہوسکی۔ 435 افراد ایسے بھی جنہوں نے ووٹ تو این اے 258 میں ڈالے لیکن ان کا ووٹ کسی دوسرے حلقے میں تھا جبکہ ایک ہزار 409 ووٹ جعلی تھے۔

واضح رہے کہ کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ 258 سے مسلم لیگ ن کے امیدوارعبدالحکیم بلوچ ،51 ہزار148 ووٹ لے کرکامیاب قرارپائے تھے،ان کی کامیابی کو پیپلزپارٹی کے امیدوار عبدالرزاق راجا نے الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا تھا

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |