کوہ پیما حسن سدپارہ کو پرائیڈ آف پرفارمنس دینے کا اعلان

حسن سدپارہ کا نام گلگت بلتستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے تجویز کیا گیا تھا


ویب ڈیسک August 14, 2019
حسن سدپارہ کا نام گلگت بلتستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے تجویز کیا گیا تھا (فوٹو: فائل)

حکومت پاکستان کی طرف سے کوہ پیما حسن سدپارہ (مرحوم) کو پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ عوامی خدمات پر پی ایس ایل کی ٹیم پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کو ہلال امتیاز ایوارڈ سے نوازنے کا بھی اعلان سامنے آیا ہے۔

صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے 14 اگست کو 116 شخصیات کو نمایاں خدمات پر اگلے برس 23 مارچ کو سول ایوارڈز دینے کی فہرست جاری کی گئی ہے اس میں کھیلوں کے شعبے میں صرف حسن سدپارہ ہی جگہ پاسکے ہیں۔ حسن سدپارہ کا نام گلگت بلتستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے تجویز کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے چار کھلاڑیوں کے نام بھجوائے گئے تھے جن میں شاہد جاوید گالفر، نعمان کریم باکسر، فرحان محبوب اسکواش اور حسن سدپارہ کوہ پیما شامل تھے۔ ان چاروں کا نام ایوارڈ لسٹ کی سب کمیٹی میں منظور ہوا تھا تاہم فائنل فہرست میں صرف ایک اسپورٹس مین کو ہی ایوارڈ کے لیے چنا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں