یہاں پرانے حکمراں نہیں اب مودی کو واضح جواب دیں گے علی زیدی
مودی اور ہٹلر میں کوئی فرق نہیں کیونکہ جو آج مودی کررہا ہے وہی ماضی میں ہٹلر بھی کیا کرتا تھا
وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی زیدی نے کہا ہے کہ قوم کشمیر کا سودا نہیں ہونے دے گی، مودی کو واضح جواب دیا جائے گا کیونکہ اب یہاں پہلے والے حکمران نہیں، بھارت کو منہ کی کھانی پڑے گی۔
یہ بات انہوں نے کراچی پورٹ ٹرسٹ میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب میں کہی۔ ان کے ہمراہ کے پی ٹی ریئر ایڈمرل (ر) جمیل اختر اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا تھا کہ مودی اور ہٹلر میں کوئی فرق نہیں کیونکہ جو آج مودی کررہا ہے وہی ماضی میں ہٹلر بھی کیا کرتا تھا لیکن اب مودی کو واضح جواب دیا جائے گا، قوم کبھی بھی کشمیر کا سودا نہیں ہونے دے گی، مودی کو یاد رکھنا چاہیے کہ ہم میں اتنی جرأت ہے کہ اسے منہ توڑ جواب دے سکیں، اب پاکستان میں پہلے والے حکمران نہیں ہیں بھارت کو منہ کی کھانی پڑے گی۔
حالیہ بارشوں میں کراچی کی صورتحال پر علی زیدی کا کہنا تھا کہ آئی آئی چندریگر جیسی مصروف سڑک اس لیے نہیں ڈوبی کہ ہم نے برساتی نالے صاف کرلیے تھے تاہم اگر اس کا کریڈٹ کوئی اور لینا چاہتا ہے تو لے لے، کراچی میں لوگوں کے گھر ڈوبے ہیں جس کے لیے ہم سب اپنے ضمیر کو جواب دہ ہیں۔
علی زیدی نے کہا کہ کراچی کو ڈوبنے سے بچانے کے لیے میں ہمہ وقت مصرو ف رہا اور گھر والوں کے ساتھ عید بھی نہ مناسکا، وزارت بہت بڑی ذمہ داری ہے اور میں اس کے لیے وزیر اعظم کو جواب دہ ہوں، ہمیں قائد اعظم کا شکر گزار ہونا چاہیے کہ آج ہم ایک آزاد ملک میں کھڑے ہیں۔
وفاقی وزیر نے ملک کی معاشی ترقی کے لیے بلیو اکنامی کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ پاکستان کو شپنگ نیشن بنا کر رہیں گے جس طرح کراچی کے برساتی نالوں کو صاف کیا ہے۔