لانڈھی میں منشیات کے اڈے پر فائرنگ 2 افراد جاں بحق 3 زخمی

فائرنگ کی وجہ بھتے کا تنازع ہوسکتا ہے، ایس ایس پی ناصر آفتاب


ویب ڈیسک September 21, 2013
فائرنگ کی وجہ بھتے کا تنازع ہوسکتا ہے، ایس ایس پی ناصر آفتاب فوٹو؛ فائل

لانڈھی کے علاقے ریڑھی گوٹھ میں منشیات کے اڈے پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لانڈی کے علاقے ریڑھی گوٹھ میں منشیات فروشی کے باعث دو گروپوں میں تصادم کے باعث 5 افراد زخمی ہوئے تھے، جنہیں طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتےہوئے دم توڑ گئے جب کہ 3 افراد کو طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

ایس ایس پی ناصر آفتاب نے منشیات کے اڈے پر فائرنگ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کی وجہ بھتے کا تنازع ہوسکتا ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ ایک گروہ کی جانب سے منشیات کا اڈا بند کروانے باعث پیش آیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں