افغانستان خودکش حملے میں 5افغان فوجی ہلاک

افغان اہلکاروں کو صوبہ کنڑ کے ضلع منو گئی میں نشانہ بنایا گیا۔

افغان اہلکاروں کو صوبہ کنڑ کے ضلع منو گئی میں نشانہ بنایا گیا. فوٹو: اے ایف پی

ISLAMABAD:
افغانستان میں خودکش حملے کے نتیجے میں 5 افغان فوجی ہلاک ہوگئے، ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ کنڑ کے ضلع منوگئی میں پہلے افغان فوج کی ایک گاڑی کو سڑک کنارے نصب بم سے نشانہ بنایا گیا، دھماکا کے بعد افغان فوجی جگہ کا معائنہ کرنے کیلیے اترے تو قریب ہی کھڑے ایک خودکش بمبار نے دوڑ کر خودکو افغان فوجیوں کے قریب آکر زور دار دھماکہ سے اڑا لیا جس میں پانچ افغان فوجی ہلاک ہوگئے۔


صوبائی حکام نے افغان فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے، دوسری طرف افغان صدر حامد کرزئی نے ملک کی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ رحمت اللہ نابل کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ رحمت اللہ نابل اس عہدے پر دو سال کی مقررہ مدت سے زیادہ فائض رہے۔ اطلاعات کے مطابق انہیں افغانستان کا سفیر بنا کر کسی اور ملک بھیجا جا رہا ہے۔ صدر حامد کرزئی کی جانب سے ان کے متبادل کے ساتھ ساتھ نئے وزرائے داخلہ اور دفاع کا اعلان بھی متوقع ہے۔
Load Next Story