ریکوڈک معاملہ ٹیتھیان کمپنی پاکستان سے ہرجانے کی وصولی کیلیے امریکی عدالت پہنچ گئی

عالمی عدالت نے ریکوڈک معاملے پرپاکستان کیخلاف فیصلہ سنایاگیاتھا اورٹیتھیان کمپنی کو ہرجانہ ادا کرنیکا حکم دیا گیا تھا۔

عالمی عدالت نے ریکوڈک معاملے پرپاکستان کیخلاف فیصلہ سنایاگیاتھا اورٹیتھیان کمپنی کو ہرجانہ ادا کرنیکا حکم دیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

ریکوڈک معاملے پر ٹیتھیان کاپر کمپنی پاکستان سے ہرجانے کی وصولی کے لیے امریکی عدالت پہنچ گئی ہے۔


ریکوڈک معاملے پر ٹیتھیان کاپر کمپنی (TCC) پاکستان سے 6بلین ڈالر ہر جانے کی وصولی کے لیے امریکی عدالت پہنچ گئی ہے۔ عالمی مصالحتی ادارے (Global Arbitration Review (GAR) کے مطابق پاکستان کے خلاف کیس میں کامیابی کے بعد رواں ماہ کی 9تاریخ کو چلی کی اینٹوفاگسٹا (Antofagasta) اور کینیڈا کی بیرک گولڈ (Barrick Gold) کمپنیوں کے مشترکہ وینچر ٹیتھیان نے ڈسٹرکٹ کو لمبیا کی عدالت میں پٹیشن دائر کی ہے۔

رواں سال جولائی میں عالمی عدالت نے ریکوڈک معاملے پر پاکستان کیخلاف فیصلہ سنایا گیا تھا اور ٹیتھیان کمپنی کو ہرجانہ ادا کرنیکا حکم دیا گیا تھا۔
Load Next Story