زرداری نے جمہوریت کو چلایا نہیں چلتاکردیا منور حسن

مستعفی ہوجائیں،متفقہ عبوری حکومت قائم کرکے خودکوعوام کی عدالت میں پیش کر دیں۔


Numainda Express August 30, 2012
مستعفی ہوجائیں،متفقہ عبوری حکومت قائم کرکے خودکوعوام کی عدالت میں پیش کر دیں. فوٹو: آئی این پی

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سیدمنورحسن نے کہا ہے کہ زرداری نے جمہوریت کوچلایانہیں چلتاکردیاہے،ساڑھے چارسال ملک میںجمہوریت کے نام پربدترین آمریت مسلط رہی۔ ان کی طرف سے جمہوری ہونے کادعویٰ مضحکہ خیز ہے۔

صدر زرداری کے اس بیان کہ ''ساڑھے چار سال میں ثابت کر دیا کہ ہم جمہوریت چلاسکتے ہیں '' پر تبصرہ کرتے ہوئے منورحسن نے کہاکہ زرداری ایسے بیانات سے پتہ نہیں کس کو دھوکادینے کی کوشش کررہے ہیں۔ زرداری دور حکومت میںعوام پر نازل کردہ عذاب کی فہرست بہت طویل ہے۔ بدترین لوڈشیڈنگ، مہنگائی،بے روزگاری ،اغوا برائے تاوان ، قتل و غارتگری، ڈاکہ زنی چند نمایاں مثالیں ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ زرداری اور ان کے اتحادیوں نے حالات اس نہج پر پہنچا دیے کہ اب ان کے لیے بہتر یہی ہے کہ وہ مستعفی ہوجائیںاورایک متفقہ عبوری حکومت قائم کرکے عوام کی عدالت میں خودکوپیش کردیں۔

زرداری ٹولے کواگرمزید مہلت مل گئی توپھرشاید یہ انتخابات سے ہی انکارکردیں،ڈرون حملوںپرفوج اور حکومت کی مکمل خاموشی اس بات کا اظہارہے کہ یہ سب کچھ ان کی مرضی سے ہورہا ہے۔چیف الیکشن کمشنر کی دیانت داری مسلمہ ہے وہ کسی دبائو میں آکر استعفٰی نہ دیں،اٹھارہ کروڑ عوام ان کی پشت پرہیں۔حکومتی اتحاد کے مقابل اب تک گرینڈ الائنس بن جانا چاہیے تھا ۔ بھارت کی آبی جارحیت کے نتیجے میں سیلاب کے خطرے سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ پنجاب اورخیبرپختونخوا کے بہت بڑے علاقے پرسیلاب کی تباہ کاریوں کے باوجود حکومت ہاتھ پرہاتھ دھرے بیٹھی ہے اور لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کے لیے کوئی حفاظتی تدابیرنہیں کی جارہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں