نثارپیسے لینے والے صحافیوں کے نام بتائیں کارروائی کرینگےپی ایف یوجے
پوری صحافی برادری پرالزام عائد نہیں کرنا چاہیے تھا،پرویزشوکت اورامین یوسف کابیان۔
WASHINGTON:
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کی قیادت نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثارعلی خان کی جانب سے صدرآصف علی زرداری پر صحافیوں میں رقوم کی تقسیم کے ذریعے عدلیہ کے خلاف کردارکشی کی مہم چلانے کے حوالہ سے عائد کردہ الزامات پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
پی ایف یو جے کے صدر پرویزشوکت اورجنرل سیکریٹری امین یوسف نے بدھ کو مشترکہ بیان میں کہاکہ چوہدری نثارکو پوری صحافی برادری پرالزام عائد نہیں کرنا چاہیے تھا اور اس کے بجائے وہ ان صحافیوں کے نام بتاتے جنہیں ان کے بقول مبینہ طورپر رقوم دی گئیں۔ انہوں نے کہاکہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اورعام طورپر صحافی ایماندار اور ساکھ رکھنے والے افراد ہوتے ہیں۔ صحافی گزشتہ برسوں میں ملک میںجمہوریت کی بحالی کیلیے آمروں اور غاصبوں کے خلاف برسرپیکار رہے اور میڈیا کاگلا گھونٹنے کے خلاف جدوجہد کرتے آئے ہیں۔
پی ایف یوجے کے رہنمائوں نے چوہدری نثار پر زوردیا کہ عدلیہ کو بدنام کرنے کی مہم کیلیے رقوم لینے والے صحافیوں کے بارے میں ثبوت پی ایف یوجے کو دیں۔اگر کسی صحافی کیخلاف ہمیں کوئی ثبوت ملا تو ہم قانون کے مطابق کارروائی کریںگے تاہم چوہدری نثار کو بھی ان صحافیوں کے نام بتانے چاہئیںجومسلم لیگ (ن) اور دوسری سیاسی جماعتوں سے مالی مفاد لے رہے ہیں،پی ایف یوجے ایسی کالی بھیڑوں کے خلاف کارروائی کرے گی جو صحافت کے مقدس پیشے کی بدنامی کا سبب بن رہی ہیں۔پی ایف یو جے نے سیاستدانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سیاسی مقاصد کیلیے صحافیوں کودرمیان میں نہ گھسیٹیں، اگر اس سلسلے میں کوئی شواہد ہیں تو پی ایف یوجے کارروائی کرے گی۔