
نامور بھارتی گلوکار میکا سنگھ نے گزشتہ ہفتے پاکستان کے شہر کراچی میں شادی کی ایک تقریب کے دوران لائیوپرفارمنس کی تھی، اور اسی وقت بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے باعث دونوں ممالک میں کشیدگی عروج پر پہنچ چکی تھی، لہٰذا میکا سنگھ کی پرفارمنس کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد آل انڈین سینے ورکرز ایسوسی ایشن (اے آئی سی ڈبلیو اے) نے میکاسنگھ پر پابندی عائد کرتے ہوئے ان کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کردیا۔
ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کے گئے بیان کے مطابق انہوں نے میکاسنگھ کے ساتھ فلم پروڈکشن ہاؤسز، میوزک کمپنیز اور آن لائن میوزک وغیرہ کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینے ایسوسی ایشن کے صدر سریش گپتا کا کہنا ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ بھارت میں کوئی بھی میکا سنگھ کے ساتھ کام نہ کرے اور اگر کسی نے ایسا کیا تو اسے قانونی کارروائی کا سامنا ہوسکتاہے۔
جاری بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ جب پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر کے معاملے پرٹینشن چل رہی تھی اس وقت میکا سنگھ نے قوم کے بجائے پیسوں کو اہمیت دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق میکا سنگھ کو پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کے کزن کی بیٹی کی شادی میں پرفارمنس کرنے کے لیے مدعو کیاگیاتھا اور انہیں اس پرفارمنس کے لیے تقریباً ایک کروڑ روپے دئیے گئے تھے۔
When Bollywood gets banned, Pakistanis get singers flown down to sing bollywood songs for them.
— Gabbar (@GabbbarSingh) August 9, 2019
Mika Singh performing in Pakistan currently. Alag hi level https://t.co/Qgt9vpz9hA
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔