سلامتی کونسل اجلاس پر بھارت شدید اضطراب میں ہے وزیر خارجہ

ہمیں نیک نیتی سے اپنا مقدمہ سیکورٹی کونسل میں پیش کرنا اور لڑنا ہے، شاہ محمود


ویب ڈیسک August 15, 2019
ہمیں نیک نیتی سے اپنا مقدمہ سیکورٹی کونسل میں پیش کرنا اور لڑنا ہے، شاہ محمود فوٹو:فائل

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سیکورٹی کونسل اجلاس بلانے کی خبر کے بعد بھارت شدید اضطراب میں ہے۔

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سفارتی میدان میں بہت بڑی کامیابی ملی ہے، سیکورٹی کونسل اجلاس بلانے کی خبر کے بعد بھارت شدید بے چینی اور اضطراب میں ہے، بھارت اس اجلاس کی مخالفت کر رہا ہے، ہمیں نیک نیتی سے اپنا مقدمہ سیکورٹی کونسل میں پیش کرنا اور لڑنا ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ نریندر مودی خطے کیلئے خطرہ بنتا جا رہا ہے، اس نے الیکشن جیتنے کے لئے کشیدگی کو ہوا دی، بھارت بھی میں بہت بڑا طبقہ مودی کی سوچ سے متنفر دکھائی دے رہا ہے، بھارتی مظالم سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیرمیں مکمل بلیک آؤٹ ہے اور وہاں اشیائے خورونوش کی شدید قلت ہے، بھارت نے وادی کو جیل خانہ میں تبدیل کردیا ہے اور کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، کروڑوں مسلمان او آئی سی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں