ارمینا خان کا یونیسیف سے پریانکا چوپڑا کو خیرسگالی سفیر سے ہٹانے کا مطالبہ

پریانکا نے امن کی سفیر ہونے کے باوجود پلوامہ حملے کے بعد امن کے بجائے جنگ کی حمایت کی تھی


ویب ڈیسک August 15, 2019
پریانکا نے امن کی سفیر ہونے کے باوجود پلوامہ حملے کے بعد امن کے بجائے جنگ کی حمایت کی تھی ، فوٹوفائل

پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف سے پریانکا چوپڑا کو خیرسگالی سفیر سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف کی خیرسگالی سفیر ہیں اور یونیسیف کے ساتھ مل کر مختلف ممالک میں موجود کسمپرسی کی زندگی گزار رہے مہاجرین کے کیمپوں کا دورہ کرتی رہتی ہیں۔ تاہم رواں سال کی ابتدا میں دنیا نے ان کا ایک الگ ہی چہرہ دیکھاجب انہوں نے یونیسیف کی خیرسگالی سفیر ہونے کے باوجود پلوامہ حملے کے بعد امن کے بجائے جنگ کی حمایت کی۔ اور چند روز قبل ایک بار پھر پریانکا نے ایک تقریب کے دوران اس موضوع پر بات کرنے پر پاکستانی نژاد خاتون کوجھاڑ پلادی تھی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ارمینا خان نے پریانکا کی منافقت کا پول کھول دیا

اداکارہ ارمینا خان نے پریانکا کی منافقت پر تنقید کرتے ہوئے یونیسیف کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ہینریٹا ایچ فور کو کھلا خط لکھا ہے جس میں انہوں نے پریانکاکو امن کی سفیر سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا یونیسیف کا ادارہ ایک ایسی معتصب شخصیت کے ساتھ کام کرنے کا متحمل ہوسکتا ہے جو جنگ کی حمایت کرتی ہو؟۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستان کیخلاف جنگ کی ٹویٹ پر پریانکا ایک بار پھر تنقید کا نشانہ

ارمینا نے مزید لکھا یونیسیف کو ایسے سفیروں سے دوری بناکر رکھنی چاہیئے جو آپ کے ادارے کے اصولوں سے متضاد ہو اور بطور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ یونیسیف کی ساکھ کو برقرار رکھیں۔

https://twitter.com/ArmeenaRK/status/1160994762582908929

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |