پنجاب میں یوم آزادی پر ون ویلنگ کا خونی کھیل 15 افراد کی جان لے گیا
یوم آزادی کے موقع پر ہلڑبازی اور ون ویلنگ کے خونی کھیل میں 1700 حادثات پیش آئے۔
پنجاب میں یوم آزادی پر ہلڑبازی اور ون ویلنگ کا خونی کھیل 15 افراد کی جان لے گیا۔
73 ویں یوم آزادی کےموقع پر پنجاب کے تمام اضلاع میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات کی تعداد گزشتہ سال کی نسبت زیادہ رہی، پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو1122) کی جانب سے جاری شدہ اعدادو شمار کےمطابق، رواں سال 14 اگست پرہلڑبازی اور ون ویلنگ کے دوران پنجاب میں 1692 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔ جن میں 15افراد جاں بحق ج بکہ 2048 زخمی ہوئے۔
ریسکیوحکام کا دعوی ہےکہ 80 فیصد حادثات موٹرسائیکل سواروں کی غفلت کے باعث پیش آئے۔ گزشتہ سال پنجاب میں یوم آزادی پر 1375حادثات کے دوران 9 قیمتی جانوں کا ضیاع اور 1585 افراد زخمی ہوئے تھے۔ پنجاب پولیس نے صوبہ بھرمیں ہلڑبازی، کار ریسنگ اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف منصوبہ بندی کررکھی تھی۔ بڑےاضلاع کی تمام اہم شاہراہوں پر ناکہ بندی کی گئی تھی۔
14اگست سے پہلے ہی پولیس ریکارڈ میں موجود ون ویلنگ کرنےوالوں کےاہلخانہ کو اعتمادمیں لیا گیا تھا۔ موٹرسائیکلوں کی الٹریشن کرنےوالے مکینکس پربھی نظررکھی گئی تھی۔ لیکن اسکے باوجود یوم آزادی کو شام ہوتے ہی منچلوں کی بڑی تعداد سڑکوں پرنکل آئی اور مختلف مقامات پرہلڑبازی کےدوران متعددافراد حادثات کا شکارہوئے۔
پنجاب ایمرجنسی سروس کےمطابق، پنجاب بھرمیں یوم آزادی پرسب سےزیادہ283حادثات لاہورمیں پیش آئے۔ لاہورکے ڈی آئی جی آپریشنزاشفاق احمدخان نےبتایاکہ پولیس نے 11اگست سےیوم آزادی تک شہرکے84تھانوں میں379 مقدمات درج کئے اور 485منچلوں کوحوالات میں بندکیا۔ پولیس نے صدرڈویژن سے193، ماڈل ٹاون سے 125، کینٹ سے112، سٹی سے 38 جبکہ سول لائن ڈویژن سے17ون ویلرزکوگرفتارکیا۔