فیفا اور اے ایف سی کا دو رکنی مشترکہ وفد لاہور پہنچ گیا

نارملائزیشن کمیٹی انتخابات اور دیگر تنازعات کے حل کے لیے تشکیل دی جائے گی۔


ویب ڈیسک August 15, 2019
نارملائزیشن کمیٹی انتخابات اور دیگر تنازعات کے حل کے لیے تشکیل دی جائے گی۔

پاکستان فٹبال کے معاملات کو سدھارنے اور نارملائزیشن کمیٹی کے لیے فیفا اور اے ایف سی کا دو رکنی مشترکہ وفد لاہور پہنچ گیا۔

فٹبال کی عالمی باڈی نے پاکستان میں حقیقی فٹبال باڈی کے قیام کے لیے نارملائزیشن کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا تھا، جس کی جانب یہ پہلا عملی قدم ہے جو فیفا اور اے ایف سی نے اٹھایا ہے۔ نارملائزیشن کمیٹی انتخابات اور دیگر تنازعات کے حل کے لیے تشکیل دی جائے گی۔ یہ وفد پاکستان فٹبال فیڈریشن کے حکام سےملاقات کرے گا،فٹبال کے امورز کو چلانے کے دوسرے اسٹیک ہولڈرز سے بھی بات چیت ان کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔

پی ایف ایف کے دونوں دھڑوں نے نارملائزیشن کمیٹی کے لیے دس دس افراد کے نام دےرکھے ہیں۔وفد کے ارکان ان افرادکے انٹرویوز کریں گے۔ جس کا سلسلہ انیس اگست تک جاری رہ سکتا ہے۔ اس وفد کی رپورٹ کی روشنی میں ایک ہفتے کے اندر فیفا کی جانب سے چار رکنی نارملائزیشن کمیٹی کا اعلان ہوگا۔چیئرمین کا اعلان بھی فیفا ہی کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |