بھارتی جھنڈا لہرانے کی تصویر شیئر کرنے پر ثانیہ مرزا تنقید کی زد میں

صارفین نےاہلیان کشمیر سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے 15 اگست کو یوم سیاہ قرار دیا


Zubair Nazeer Khan/ August 15, 2019
صارفین نےاہلیان کشمیر سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے 15 اگست کو یوم سیاہ قرار دیا فوٹوفائل

پاکستان کے ٹیسٹ اسٹار و سابق قومی کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اوربھارتی ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا کو بھارتی پرچم لہرانے کی تصویر شیئر کرنے اوربھارتی یوم آزادی کی مبارکباد دینے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایاجارہاہے۔

ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی یوم آزادی کے موقع پر بھارتی پرچم لہرانے کی تصویر آویزاں کرتے ہوئے یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی ہے جس پر ثانیہ کے لاتعداد فالوورز نے انہیں آڑےہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایاہے۔



سوشل میڈیا صارفین نے اہلیان کشمیر سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے 15 اگست(بھارت کے یوم آزادی)کو یوم سیاہ قرار دیاہے۔ زارا اکرام نامی ٹوئٹر صارف نے ثانیہ مرزا کو جواب دیتے ہوئے کہا انسانیت کے لیے یوم سیاہ منائیں۔



جب کہ کچھ لوگوں نے پاکستان اورکشمیر کا جھنڈا شیئر کراتے ہوئے لکھا کشمیر بنے گا پاکستان انشااللہ۔

https://twitter.com/iampakilad/status/1161874457583083521

فرح ناز نامی صارف نے ثانیہ مرزا سے درخواست کرتے ہوئے کہا بھابھی پلیز پاکستانی ہوجائیں اس کے ساتھ انہوں نے فری کشمیر(کشمیر کی آزادی)اور یوم سیاہ کے ہیش ٹیگ استعمال کیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |