انڈس موٹرز کا حبیب یونیورسٹی کو2کروڑ روپے کاعطیہ

پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کا معیار بہتر بنانے کے مقصد سے حبیب یونیورسٹی کو 2 کروڑ روپے کا عطیہ دیا

حبیب یونیورسٹی پاکستان کے تعلیمی منظرنامے میں بہترین اضافہ ثابت ہوگی۔فوٹو:فائل

SYRACUSE, NY, US:
انڈس موٹرز کمپنی لمیٹڈ (آئی ایم سی) کی ایگزیکٹو ٹیم نے پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کا معیار بہتر بنانے کے مقصد سے حبیب یونیورسٹی کو 2 کروڑ روپے کا عطیہ دیا جو پاکستان میں اعلیٰ معیارکی تعلیم کو سپورٹ کرنے کے لیے اس کے سی ایس آر اقدام کا حصہ ہے، آئی ایم سی پر اعتماد ہے کہ حبیب یونیورسٹی پاکستان کے تعلیمی منظرنامے میں بہترین اضافہ ثابت ہوگی۔


ایگزیکٹو ٹیم کو ان کے دورے کے دوران کیمپس کا ٹور کرایا گیا اور بریفنگ دی گئی۔ سینئرجنرل منیجرایچ آر اینڈ ایڈمنسٹریشن آئی ایم سی فیصل ایم خان نے اس موقع پر ملک میں اعلیٰ معیار کی تعلیم کے مستقبل کے لیے امید ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ میں یہ دیکھ کر جذباتی ہو رہا ہوں کہ کیمپس نے مختصر مدت میں کس قدر ترقی کی ہے، یہ پراجیکٹ کا قیمتی نگینہ ہے جو شہر کی اقتصادی و سماجی ترقی میں مثبت طور پر حصہ لے گا۔ حبیب یونیورسٹی فائونڈیشن میں سی ایف او اور ڈائریکٹر آپریشنز شاہ نور سلطان نے آئی ایم سی کا حبیب یونیورسٹی کے لیے اس بے لوث عطیے پر شکریہ ادا کیا اور جدت وانٹرپرینیوریل تربیت کے لیے انڈسٹری اکیڈمی تعاون کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

 
Load Next Story