علیم ڈار نے اسٹیوبکنر کا 128 ٹیسٹ میچز سپروائز کرنے کا ریکارڈ برابر کردیا

علیم ڈار نے یہ کارنامہ ایشز سیریز کے لندن میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انجام دیا


Muhammad Yousuf Anjum/ August 15, 2019
علیم ڈار نے یہ کارنامہ ایشز سیریز کے لندن میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انجام دیا۔ فوٹو: فائل

KARACHI: پاکستانی امپائر علیم ڈار نے اسٹیوبکنر کے 128 ٹیسٹ میچز سپروائز کرنے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا۔

3 بار لگاتار دنیا کے بہترین امپائر کا ایوارڈ جیتنے والے علیم ڈار نے اسٹیوبکنر کے 128 ٹیسٹ میچز سپروائز کرنے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا، علیم ڈار نے ٹیسٹ میچز کا ریکارڈ برابر کرنے کو پاکستان اور اپنے لیے اعزاز قرار دیا ہے۔ انہوں نے یہ کارنامہ ایشز سیریز کے لندن میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن انجام دیا۔

51 سالہ علیم ڈار کا کہنا ہے اسٹیو بکنر میرے رول ماڈل ہیں، ان کے ٹیسٹ میچز کے ریکارڈ کو برابر کرنا میرے لیے بہت اعزاز کی بات ہے، 206 ایک روزہ اور 43 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں امپائرنگ کرنے والے علیم ڈار نے پی سی بی اور اپنے کلب پی اینڈ ٹی جم خانہ کا شکریہ ادا کیا۔

علیم ڈار نے آئی سی سی کے ساتھ اپنے اہل خانہ اور دوستوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سپورٹ کی بدولت ہی یہ کارنامہ انجام دینے کے قابل ہوا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔