جمعے سے کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان

مون سون بارشوں کا سسٹم آج رات راجستھان پہنچے گا، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک August 15, 2019
16 اور 17 اگست کے درمیان کراچی، ٹھٹھہ اور بدین میں ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات (فوٹو : فائل)

محکمہ موسمیات نے جمعے سے ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے جمعے سے کراچی سمیت ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال میں بننے والا ہوا کا کم دباؤ وسطی بھارت پر موجود ہے، مون سون کی بارشوں کا سبب بننے والا سسٹم آج رات بھارتی ریاست راجستھان پہنچے گا، اس سسٹم کا جنوب مشرقی پنجاب کی جانب مڑنے کا امکان ہے، جس کے باعث 16 اور 17 اگست کے درمیان کراچی، ٹھٹھہ اور بدین میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق سسٹم کے اثرات کی وجہ سے تھر، عمرکوٹ، سانگھڑ اور میر پور خاص میں تیز اور معتدل بارشیں ہونے کا امکان ہے، کراچی میں مرطوب موسم ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے ہے اور مون سون سسٹم کی وجہ سے سمندری ہوائیں متاثر ہورہی ہیں، تاہم جمعے سے حبس میں کمی واقع ہونے شروع ہوجائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔