آزاد کشمیر میں سیلفی بناتے ہوئے 3 افراد نالے میں ڈوب کر جاں بحق

نالے میی ڈوبنے والوں میں باپ، بیٹی اور رشتہ دار خاتون شامل ہیں جو پنجاب سے تفریح کے لئے آئے تھے، پولیس


ویب ڈیسک August 15, 2019
نالے میی ڈوبنے والوں میں باپ، بیٹی اور رشتہ دار خاتون شامل ہیں، پولیس۔ فوٹو: فائل

پہونہ بھمبر کے مقام پر نالے میی ڈوبنے والوں میں باپ، بیٹی اور رشتہ دار خاتون شامل ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آزاد کشمیر پہونہ بھمبر کے مقام پر سیلفی بناتے ہوئے 3 افراد نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، ڈوبنے والوں کا تعلق جھنگ سے ہے، جو تفریح کے کے لئے آذاد کشمیر آئے ہوئے تھے۔

پولیس کے مطابق سیلفی بناتے ہوئے جواں سالہ کومل پانی میی گر گئی، لڑکی کوبچانے کے لیے لڑکی کے والد اور ایک رشتہ دار خاتون نے بھی چھلانگ لگا دی تاہم تینوں افراد نالے میں ڈوب گئے، اطلاع ملتے ہی مقامی غوطہ خوروں اور ریسکیو اہلکاروں نے لاپتہ افراد کی تلاش شروع کردی، تاہم ابھی تک مرد کی نعش نکال لی گئی ہے اور خواتین کی تلاش جاری ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔