نوجوانوں کو انٹرن شپ و ملازمتوں کی فراہمی کیلیے پلیسمنٹ بیورو قائم
کمشنرکراچی کے دفتر میں پلیسمنٹ بیوروبنایا گیا ہے،نوٹیفکیشن جاری ،بے روزگار نوجوانوں کوٹیکنیکل تربیت بھی دی جائیگی
WASHINGTON:
کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو انٹرن شپ وملازمتوں کی فراہمی اور ان کی صلاحتیوں کو استعمال کر نے کے سلسلے میں حکومتی پالیسی کے تحت کمشنرکراچی کے آفس میں پلیسمنٹ بیورو قائم کر دیا گیا،اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتہ کو نوجوانوں کے وفد سے بات چیت کر تے ہوئے کیا ،اس موقع پر ایڈیشنل کمشنرکراچی ون اسلم کھوسو ،ایڈیشنل کمشنرکراچی ٹو حاجی احمد ،ڈائریکٹر میڈیا کمشنر کراچی محمد شبیہ صدیقی ،اسسٹنٹ کمشنرجنرل شاہ زیب شیخ کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے،کمشنرکراچی کی سربراہی میں قائم7 رکنی پلیسمنٹ بیورو میں ایڈیشنل کمشنرکراچیIIحاجی احمد سیکریٹری ہونگے،ممبران میں جوائنٹ ڈائریکٹر محکمہ محنت سندھ ،جوائنٹ ڈائریکٹر انڈسٹریز محکمہ صنعت سندھ ، ڈپٹی سیکریٹری یوتھ افیئر ڈپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ ،ایڈوائزز سوشل سیکٹر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس ایم صدیقی شیخ ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سندھ کے نمائندہ اور ڈائریکٹر بیت المال کراچی شامل ہونگے۔
کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ پلیسمنٹ بیوروکا ہر ماہ باقاعدگی کے ساتھ اجلاس ہوگا جس میں نوجوانوںکو انٹرن شپ اور ملازمتوں کی فراہمی کے حوالے سے غور،حکمت عملی اور اقدامات کیے جائیں گے، اس موقع پرکمشنر کراچی نے بتایا کہ نوٹیفکیشن کی کاپی پرنسپل سیکریٹری ٹو گورنر ، پرنسپل سیکریٹری ٹو وزیراعلیٰ سندھ ، انڈسٹریز ، لیبر اور یوتھ افیئر کے محکموں کے سیکریٹریز، ڈی جی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرا م کراچی، پانچوں اضلا ع کے ڈپٹی کمشنرز سمیت چیف سیکریٹری کو بھی بھجوا دی گئی ۔
شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ حکومت عوام کی فلاح وبہبود اور مفاد عامہ کیلیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، سا تھ ہی نوجوانوںکو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کر نے کیلیے کھیلوں کے مقابلوں کا شیڈول جاری کرارہی ہے جبکہ ساتھ ہی بے روزگار نوجوانوں کوٹیکنیکل تربیت کا بھرپور موقع بھی فراہم کررہی ہے ، اس سلسلے میں وظائف بھی جاری کررہی ہے تاکہ جو غریب نوجوان مالی مشکلات کے باعث تربیت حاصل نہیں کر پارہے ہوں ان کی مالی معاونت بھی ہوسکے ۔